تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 295223

اہل سنت کے ہاں اہل بیت (ع) کی محبت جزء ایمان ہے

اہل سنت کے ہاں اہل بیت (ع) کی محبت جزء ایمان ہے۔
مسلمانوں کا اتحاد ایک ضروری امر ہے اور تکفیری ٹولوں کا تعلق اہل سنت سے نہیں ہے؛"صبغ اللہ مجددی"
اہل سنت کے ہاں اہل بیت (ع) کی محبت جزء ایمان ہے
افغانستان کی پہلی اسلامی حکومت کے وزیر اعظیم نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ اہل بیت (ع) کی محبت اہل تسنن کے اصلی سرمایوں میں سے ہے، کہا: تکفیری ٹولوں کا تعلق اہل سنت سے نہیں؛ اسلامی امت میں اُن کا شمار خوارج کی طرح ہوتا ہے۔

تقریب خبر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق"صبغ اللہ مجددی" نے ایک صبح محبان اہل بیت اور مسئلہ تکفیری اجلاس میں، اہل بیت کی محبت کو اہل سنت کی  اصلی شرائط میں سے قرار دیا۔

افغانستان کے سابق وزیراعظم نے مقام معظم رہبری اور ڈاکٹر ولایتی کا اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا: جن لوگوں میں اہل بیت (ع) کی محبت نہیں، اُن کا شمار اہل سنت و الجماعت سے نہیں۔

انھوں نے مزید کہا: اہل سنت بے شک اہل بیت (ع) کے محبین ہیں اور تمام صحابہ کرام نے پیغمبر (ص) سے دوستی کو واجب قرار دیا ہے؛ اہل سنت کے ہاں اہل بیت (ع) کی محبت جزء ایمان ہے۔

مجددی نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ اہل بیت (ع) کی محبت اہل تسنن کے اصلی سرمایوں میں سے ہے، مزید کہا: اہل  سنت بھی اہل بیت (ع) کے دشمنوں کے دشمن ہیں اور پیغمبر اکرم (ص) سے امام علی (ع) ، امام حسن(ع) اور امام حسین (ع) کی محبت کے بارے میں جو روایات نقل ہوئی ہیں اُن پر توجہ کرتے ہوئے، ان تین عظیم ہستیوں سے دشمنی کرنے والااہل سنت کے ہاں بھی دشمن شمار ہوتا ہے۔

افغانستان کے سابق وزیر اعظم نے آخر میں اظہار نظر کیا:  مسلمانوں کا اتحاد ایک ضروری امر ہے اور تکفیری ٹولوں کا تعلق اہل سنت سے نہیں ہے؛ اسلامی امت میں اُن کا شمار خوارج کی طرح ہوتا ہے اور آج کے حقیقی مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ وحدت کو ملحوظ خاطر رکھے۔ 
https://taghribnews.com/vdccipqi12bqoi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ