تاریخ شائع کریں2014 10 September گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 168620

فلسطین اسلامی امت کا قلب ہے: شیخ حسن محمد قاسم

اگر دل جسم سے خارج ہو جائے تو اس امت کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ لہذا مغرب نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جہان اسلام کے دل پر حملہ کیا ہے تاکہ ا
اگر دل جسم سے خارج ہو جائے تو اس امت کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ لہذا مغرب نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جہان اسلام کے دل پر حملہ کیا ہے تاکہ اسلام کو نابود کر سکے۔
فلسطین اسلامی امت کا قلب ہے: شیخ حسن محمد قاسم
علمائے اسلام کی بین الاقوامی کانفرنس کے تیسرے کمیشن کا اجلاس آج ظہر سے پہلے منعقد کیا گیا جس کا عنوان فلسطین کی مکمل سرزمین کی آزادی رکھا گیا تھا۔ تقریب خبر رسان ایجنسی کے مطابق اس کمیشن میں لبنان، بحرین، عراق، شام اور فلسطین کے علمائے کرام نے شرکت کی اور عالم اسلام میں موجود امکانات اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطین کی غصب شدہ سرزمین کی واپسی پر زور دیا۔ ملایشیا سے تشریف لائے ہوئے عالم دین شیخ احمد آونگ نے علام اسلام کو در پیش مسائل کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس اساسی مسئلہ پر مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور مسئلہ فلسطین کے بے نتیجہ رہ جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
علمائے فلسطین کی شوریِ کے سربراہ شیخ حسن محمد قاسم نے اپنی گفتگو میں جہاد کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسلامی امت کا قلب ہے ، اگر دل جسم سے خارج ہو جائے تو اس امت کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ لہذا مغرب نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جہان اسلام کے دل پر حملہ کیا ہے تاکہ اسلام کو نابود کر سکے۔
التوحید حرکت اسلامی لبنان کے سربراہ شیخ بلال شعبان نے بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے موقف کو تبدیل کرنے کے لئے دبائو ڈالے جانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ اپنے اس اقدام کے زریعے فلسطین کی مکمل اراضی پر قبضہ کرے اور مسجد الاقصیٰ کو نابود کر سکے۔
مزاحمت کی ثقافت کو رائج کرنا، عراق، شام، سوڈان و غیرہ میں اسلامی حکومتوں کے تزلزل، امت کی رہبری کے مسئلے اور اسلامی مزاحمت پر گفتگو اس کمیشن کے اہم نکات میں شامل تھا۔
https://taghribnews.com/vdcci4qsx2bqee8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ