تاریخ شائع کریں2017 17 December گھنٹہ 12:37
خبر کا کوڈ : 299869

انصاف کے دو ترازوں نہیں چلیں گے/ اس کے خلاف تحریک چلائیں گے

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپس آگئے
پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیراعظم کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، جب کہ ائیرپورٹ جانے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی بھی نوازشریف کی رہائش گاہ پر بھیجی گئی
انصاف کے دو ترازوں نہیں چلیں گے/ اس کے خلاف تحریک چلائیں گے
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپس آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف بیٹی مریم نوازکے ہمراہ لندن سے پی آئی اے کی پروازپی کے 758 سے لاہورپہنچ گئے۔ 

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیراعظم کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، جب کہ ائیرپورٹ جانے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی بھی نوازشریف کی رہائش گاہ پر بھیجی گئی۔

سابق وزیراعظم ایک روز آرام کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلائیں گے، جس میں عمران خان اور جہانگیرترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ منگل کو وہ احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے دو ترازوں نہیں چلیں گے، عمران خان نااہلی کیس میں جوعدالتی فیصلہ آیا وہ خود بول رہا ہے کہ اس طرح کا انصاف نہیں چلےگا جب کہ اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcceoqio2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ