تاریخ شائع کریں2017 17 December گھنٹہ 13:12
خبر کا کوڈ : 299887

کراچی میں القدس میلین مارچ آج منعقد کیا جائے گا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں سہہ پہر تین بجے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک ملین مارچ کیا جائے گا
فلسطین سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے خلاف جماعت اسلامی آج کراچی میں ملین مارچ کرے گی
کراچی میں القدس میلین مارچ آج منعقد کیا جائے گا
فلسطین سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے خلاف جماعت اسلامی آج کراچی میں ملین مارچ کرے گی۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں سہہ پہر تین بجے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک ملین مارچ کیا جائے گا جسے 'القدس ملین مارچ'' کا نام دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی کے مقامات پر فلسطین اور پارٹی پرچم کے علاوہ مختلف بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں جن پر فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکا کے خلاف نعرے درج ہیں۔

ملین مارچ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جب کہ نیپار چورنگی اور حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک کو متبادل سڑکوں پر موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ ان کی رہنمائی کے لئے ٹریفک اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ القدس مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcc4oqim2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ