تاریخ شائع کریں2017 12 December گھنٹہ 10:13
خبر کا کوڈ : 298789

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پاک فوج کے دو اہلکار شہید

پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پاک فوج کے دو اہلکار شہید
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔ سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور وہ گلگت کے گاؤں ڈینیور کے رہائشی تھے۔ وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcc44qio2bqom8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ