تاریخ شائع کریں2017 22 November گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 295034

اہل بیت (ع) سے محبت کا اعلی ترین مقصد اللہ تک پہنچنا ہے،

آیت اللہ شاھرودی کا محبان اہل بیت (ع) کانفرنس سے خطاب
محبت اہل بیت علیھم السلام شیعیوں کے ساتھ مختص نہیں اور اہل بیت(ع) سے محبت تمام امت اسلامیہ سے مربوط ہے، آیت اللہ ہاشمی شاھرودی
اہل بیت (ع) سے محبت کا اعلی ترین مقصد اللہ تک پہنچنا ہے،
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نے کہا ہے کہ محبت اہل بیت علیھم السلام حتمی طور پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو عنصر ہونے چاہیے۔

یہ بات انہوں نے محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت  کے عنوان سے دارالحکومت تھران میں ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نے مذاہب اور اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی تحریک کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ یہ نئی تحریک اہل بیت علیھم السلام کی مرکزیت کے ساتھ آگے بڑھے۔

آیت اللہ شاھرودی نے مزید کہا کہ قرآن کریم اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ انبیاء الہی نے رسالت کے عظیم کاموں کی بابت کسی بھی قسم کی اجرت کا مطالبہ نہیں کیا، لیکن صرف پیغمبر اکرمۖ ہیں کہ جو خداوند متعال کی جانب سے اجر رسالت کے مطالبہ کے پابند ہوئے ہیں لیکن یہ اجر دنیا کی مادی اشیاء کی صورت میں نہیں بلکہ ان کے اہل بیت علیھم السلام سے محبت و مودت کی صورت میں ہے۔

آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نے قرآن کی اس اصل کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن کے اس اصول کا ایک مقصد یہ ہے کہ اجر و نفع سے مراد طرف مقابل کو فائیدہ پہنچانا نہیں بلکہ ایسا فائدہ ہے کہ جو خود امت اسلامیہ کو پہنچے گا نہ پیغمبرۖ کی شخصیت کو۔

آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نے اس اصول کے دوسرے مقصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودت کا درجہ محبت سے زیادہ ہے اور پیغمبر سے عملی محبت بھی اس کے شامل حال ہے، لہذا اہل بیت (ع) سے محبت کا اعلی ترین مقصد اللہ تک پہنچنا ہے، یعنی مودت اہل بیت علیھم السلام انسان کو خداوند متعال کے نزدیک کردیتی ہے۔

آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نے تاکید کی کہ آج عالمی سامراج کا محاذ، ولآء اہل بیت(ع) میں موجود عظیم گنجائش اور اس میں پائی جانے والے اقدار منجملہ ظلم سے مقابلے کی جستجو اور شہادت کے جذبے کو محسوس کرتے ہوئے اس کوشش میں ہے کہ داعش و القاعدہ جیسے اپنے ناپاک ایجنٹوں کے ذریعے اسلامی اقدار کی ترویج و اشاعت کی راہ میں روڑے اٹکائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت اہل بیت علیھم السلام شیعیوں کے ساتھ مختص نہیں اور اہل بیت(ع) سے محبت تمام امت اسلامیہ سے مربوط ہے، اسی طرح جیسے اہل سنت کے بزرگان ماضی اہل بیت علیھم السلام سے محبت رکھتے تھے اور ان کا احترام کرتے تھے اور آئمہ بھی ان کے ساتھ محبت سے پیش آتے تھے۔

آیت اللہ شاھرودی نے تاکید کی کہ ولاء حتمی طور پر عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا عنصر ہونا چاہیے اور اسلام کے عالی مرتبہ اھداف و مقاصد ان ہی کے ذریعے پروان چڑھنے چاہییں۔
https://taghribnews.com/vdcc1pqi02bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ