تاریخ شائع کریں2017 27 March گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 263831
آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ

داعش اب فلپائن میں اپنی ریاست قائم کر سکتے ہیں

شدت پسند مشرق وسطیٰ سے مایوس ہو کر واپس آرہے ہیں
دہشتگرد تنظیم داعش نے مشرق وسطیٰ سے بے دخل کیے جانے کے بعد اب فلپائن میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
داعش اب فلپائن میں اپنی ریاست قائم کر سکتے ہیں
دہشتگرد تنظیم داعش نے مشرق وسطیٰ سے بے دخل کیے جانے کے بعد اب فلپائن میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے نکالے جانے کے بعد داعش ممکنہ طور پر فلپائن کے جنوبی علاقوں میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔

ہم اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں کیونکہ اب داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر ہمارے انتہائی قریب آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولی بشپ حالی ہی میں اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے واپس آئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسند مشرق وسطیٰ سے مایوس ہو کر واپس آرہے ہیں۔

ان کی بڑی تعداد جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سے تعلق رکھتی ہے چنانچہ اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں کہ یہ لوگ جنوبی فلپائن میں جمع ہو کر وہاں اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ہم یہ جانتے ہیں کہ داعش کی اعلیٰ قیادت فلپائن میں ابو سیاف نامی شخص کو تنظیم کا امیر مقرر کر چکی ہے۔ اگر یہاں وہ اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کرتے ہیں تو داعش آسٹریلیا کے دروازے پر آ جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcc11qis2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ