تاریخ شائع کریں2017 13 October گھنٹہ 09:55
خبر کا کوڈ : 288348

آیت اللہ اراکی کی ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو

امريکہ مشترکہ جوہری معاہدے سے نکل بھی جائے تو اس کا نقصان صرف امريکہ کو ہی بھگتنا پڑے گا.
اللہ کے کرم سے اسلامی جمہوريہ ايران امريکہ کے مقابلے ميں اچھی اور مضبوط پوزيشن پر ہے۔ آیت اللہ اراکی
آیت اللہ اراکی کی ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو
رکن ایرانی ماہرین اسمبلی اور عالمی فورم برائے تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ 'محسن اراکی' نے کہا ہے کہ ایران مشترکہ جوہری معاملے میں امریکہ سے ایک قدم آگے ہے.

آیت اللہ اراکی نے جامع جوہری معاہدے پر امريکی وعدہ خلافيوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے اسلامی جمہوريہ ايران امريکہ کے مقابلے ميں اچھی اور مضبوط پوزيشن پر ہے جس کی وجہ سے اگر امريکہ مشترکہ جوہری معاہدے سے نکل بھی جائے تو اس کا نقصان صرف امريکہ کو ہی بھگتنا پڑے گا.

بين الاقوامی تقريب مذاہب ادارے کے سيکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی نے عراق کے کرد علاقے کی آزادی کے لئے ہونے والے ريفرنڈم کے انعقاد کے بارے ميں کہا کہ اگر کرد علاقوں کو عراق سے الگ ہونا تھا تو 50 سال پہلے ہوجانا چاہيئے تھا.

انہوں نے عراق کے کرد علاقے کی آزادی کو خطے کے دشمنوں کی سازش قرار ديکر کہا کہ کہ کرد عرب اور ديگر اقوام عراق کی جوڑی ہوئی قوميں ہيں اور عراق ہميشہ اسی قوموں سے جانا پہچانا جاتا ہے.
https://taghribnews.com/vdcc04qi42bq418.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ