تاریخ شائع کریں2017 20 September گھنٹہ 10:01
خبر کا کوڈ : 284649

میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے

میکسکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرا خوفناک زلزلہ
زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا پر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے ذیادہ جانی نقصان ہوا ہے
میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے
میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک 149 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 149 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کئے گئے جس سے ذیادہ تباہی ہوئی ہے۔

زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا پر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے ذیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زلزلے کے اثرات پورے ملک پر محسوس کئے گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc00qio2bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ