تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 13:52
خبر کا کوڈ : 294242

عراقی صوبے الانبار کا آخری شہر راوہ بھی آزاد کروالیا گیا

عراقی فوج کے جوان راوہ شہر کو دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں اور بارودی سرنگوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں
عراقی فوج کے جوان راوہ شہر کو داعشی دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں اور بارودی سرنگوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں
عراقی صوبے الانبار کا آخری شہر راوہ بھی آزاد کروالیا گیا
عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

 عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل رشید یاراللہ نے بتایا ہے کہ فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی لشکر کے جوانوں نے محض چند گھنٹے کے آپریشن میں راوہ شہر کو دہشت گردوں سے پاک کر کے اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا۔

عراقی فوج کے جوان راوہ شہر کو داعشی دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں اور بارودی سرنگوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔

 ادھر عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے کہا ہے کہ راوہ کی آزادی کے بعد عراق میں داعش کا کام تمام ہو گیا ہے۔ راوہ عراق میں داعش کا آخری اڈہ تھا جو اس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔   

عراقی فوج نے جمعے کی صبح، شام کی سرحد کے قریب واقع شہر راوہ کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcc00qii2bqoi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ