تاریخ شائع کریں2017 19 February گھنٹہ 09:26
خبر کا کوڈ : 260572

دہشتگردی کے روحانی باپ کی جیل میں موت واقع ہوگئی

عمر عبدالرحمنٰ کو نوے کی دہائی میں امریکہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی
دہشتگردوں کے روحانی باپ کہلانے والے اور شیخ نابینا کے نام سے معروف عمر عبدالرحمنٰ امریکہ کی ریاست کیرولینا کی جیل میں انتقال کر گئے۔
دہشتگردی کے روحانی باپ کی جیل میں موت واقع ہوگئی
دہشتگردوں کے روحانی باپ کہلانے والے اور شیخ نابینا کے نام سے معروف عمر عبدالرحمنٰ امریکہ کی ریاست کیرولینا کی جیل میں انتقال کر گئے۔

عمر عبدالرحمنٰ کو نوے کی دہائی میں امریکہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عمر عبدالرحمنٰ کو مسلح انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کا روحانی باپ کہا جاتا تھا اور وہ امریکی جیلوں میں شدت پسندی کا سمبل کہلاتے تھے۔

مصر سے تعلق رکھنے والے عمر عبدالرحمن ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے بچپن میں ہی نابینا ہوچکے تھے۔ وہ ایک زمانے میں جامعہ اسلامی مصر نامی شدت پسند مسلح گروہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ یہ گروہ مسلح جدوجہد کے زریعے حسنی مبارک کا تختہ الٹنا چاہتا تھا۔

عبدالرحمنٰ ۱۹۹۰ میں مصر سے بھاگ کر امریکہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے رکھی تھی اور نیو جرسی کی ایک مسجد میں درس و تدریس میں مشغول ہوگئے تھے۔ انکے پیروکاروں کے ایک گروہ کو ۱۹۹۳ میں نیویارک میں جڑواں عمارتوں کو منہدم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزائیں سنائی گئی تھِیں۔

عبدالرحمنٰ کو اسی سال گرفتار کیا گیا اور ان پر اقوام متحدہ اور نیویارک کی بعض اہم عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتاعر کر لیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbzgb55rhb0sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ