تاریخ شائع کریں2017 13 December گھنٹہ 12:45
خبر کا کوڈ : 299075

پاکستان کے آرمی چیف سے فلسطینی سفیر کی ملاقات

فلسطینی سفیر نے فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے
پاکستان کے آرمی چیف سے فلسطینی سفیر کی ملاقات
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فلسطینی سفیر نے فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلسطینی سفیر کو کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پاکستانی قوم کی اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔ دونوں مسئلوں پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔

دوسری جانب آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع ایچ ای محمد بن عبداللہ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سعودی وزیر نے پاکستانی فوج کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
https://taghribnews.com/vdcbz9b5srhb9gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ