تاریخ شائع کریں2017 17 December گھنٹہ 13:10
خبر کا کوڈ : 299886

ایران میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی زندگی، ایک مثالی نمونہ ہے

ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مذاہب اسلامی یونیورسٹی میں شیعہ و سنّی طالبعلم پرامن طریقے سے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے معروف علمائے کرام اور دانشوروں کے پندرہ رکنی وفد نے جس میں وکلاء، ڈاکٹرز اور آئمہ جمعہ و جماعت اور دینی مدارس کے سربراہان شامل ہیں، مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے شعبے زاہدان کا دورہ کیا
ایران میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی زندگی، ایک مثالی نمونہ ہے
ایران میں مختلف اقوام و مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی پر مبنی زندگی، ایک مثالی نمونہ ہے۔

تقریب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے معروف علمائے کرام اور دانشوروں کے پندرہ رکنی وفد نے جس میں وکلاء، ڈاکٹرز اور آئمہ جمعہ و جماعت اور دینی مدارس کے سربراہان شامل ہیں، مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے شعبے زاہدان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مذاہب اسلامی یونیورسٹی شعبے زاہدان کے سربراہ جناب اردشیرنیا نے مذاہب اسلامی یونیورسٹی سے متعلق ضروری معلومات وفد کے ارکان کو بتائی، اس کے بعد مولوی نذیر احمد سلامی نے اپنے خطاب میں مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے اہداف و مقاصد اور شعبے زاہدان کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کے اس یونیورسٹی میں شیعہ و سنّی طالبعلم، پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں، مولوی نذیر احمد سلامی نے کہ کہ ہمیں امید ہے کہ عنقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی شعبے زاہدان میں پاکستانی طالبعلموں کے لئے داخلے کے لئے حالات فراہم کردیئے جائیں گے۔

اس ملاقات میں پاکستانی میں شامل کوئٹہ شہر کے امام جمعہ مولانا انوارالحق حقانی نے وفد کے تمام ارکان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کی جانب سے ایران کے دورے کی دعوت دیئے جانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام، ایک اسلامی حکومت کا مثالی نمونہ ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مذاہب اسلامی یونیورسٹی میں شیعہ و سنّی طالبعلم پرامن طریقے سے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

کوئٹہ شہر کے امام جمعہ مولانا انوارالحق حقانی نے آخر میں یونیورسٹی اور خود ایران کے عوام خاصطور سے مختلف اقوام و مذاہب اسلامی کے درمیان پائے جانے والے اتحاد و اتفاق کو مثالی قرار دیا اور کہ جو کچھ ہم نے یہاں دیکھا ہے اس کو پاکستان کے عوام اور حکومت کے سامنے پیان کریں گے۔ 
https://taghribnews.com/vdcbw9b50rhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ