تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 14:09
خبر کا کوڈ : 294250

امریکہ ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکا رہا ہے

نہ چاہتے ہوئے بھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، جو دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں
ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی گنجائش اور تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا عزم، امریکہ اور مغرب کی تفرقہ انگیز پالیسیوں میں رکاوٹ ہے
امریکہ ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکا رہا ہے
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

یہ بات اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوری ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے انگریزی اخبار دی نیشن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

ان کہنا تھا کہ امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی گنجائش اور تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا عزم، امریکہ اور مغرب کی تفرقہ انگیز پالیسیوں میں رکاوٹ ہے۔

ایران کے سفیر نے مشترکہ سرحدوں پر انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، جو دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں، تاہم باہمی تعاون کے ذریعے ان مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مہدی ہنر دوست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے بارے میں کہا کہ داعش اور سرحدی علاقوں میں سرگرم دوسرے دہشت گرد عناصر، دونوں ملکوں کے لئے خطرہ ہیں، لہذا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان کسی سمجھوتے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbsab5grhb95p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ