تاریخ شائع کریں2017 5 July گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 274054

خدا وند عالم نے محمد و آل محمد علیہم السلام کو عالم انسانیت کی طہارت کا وسیلہ قرار دیا ہے

آل محمد علیہم السلام کی مثال کُر پانی کی سی ہے کہ جب کوئی بھی اس کُر پانی سے مل جاتاہے تو وہ بھی پاک ہو جاتا ہے
بہترین راہ محمدو آل محمد علیہم السلام کی محبت ہے، یہ محبت تقاضا کرتی ہے کہ ہم انہیں پہلے سے زیادہ پہچانیں اور جانیں اور انکی معرفت پیدا کریں کیونکہ معرفت اس چشمے سے استفادہ کرنےکا دوسرا راستہ ہے
خدا وند عالم نے محمد و آل محمد علیہم السلام کو عالم انسانیت کی طہارت کا وسیلہ قرار دیا ہے
عالمی مجلس تقریب مذاھب کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ ’’ خدا وند عالم نے محمد و آل محمد علیہم السلام کو عالم انسانیت کے لئے طہارت کا وسیلہ قرار دیا ہے لہذا رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ  اور اھل بیت علیہم السلام آب کُر کی مانند ہیں کہ جو بھی ان سے متصل ہوا وہ پاک ہو گیا ہے۔
 
 تقریب، خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے اپنے ترکی کے حالیہ دورے کے دوران پیر کی شام استبنول میں مسجد زینبیہ میں نمازیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ’’ اگر حق کی راہ میں کوئی رکاوٹ نا ہو تو انسان رشد و کمال کیجانب حرکت کرتا ہے وہ چیز جو انسان کے کمال میں رکاوٹ بنتی ہے وہ نجاست ہے لہذا خداوندمتعال نے انسان کو پاک رہنے اور آلودگی کو دورکرنے کا حکم دیا ہے ‘‘۔

انھوں نےمزید کہا کہ ’’ اگر لوگ پاک راہ کو اختیار کریں اور اپنی راہ سے رکاوٹیں ہٹالیں تو ان کی زندگی پاک ہو جائے گی اور یہی سعادت ہے ‘‘۔

جناب اراکی نے اس جانب اشارہ کیا کہ ’’ محمدو آل محمدعلیہم السلام کو خدا نے اپنے ہاتھوں سے پاک کیا یعنی انھیں کمال تک پہنچایا۔

انھوں نے کہا کہ، خدا نے بشریت کی تطہیر کا وسیلہ آل محمد  علیہم السلام کو قرار دیا ہے، لہذا آل محمد علیہم السلام کی مثال کُر پانی کی سی ہے کہ جب کوئی بھی اس کُر پانی سے مل جاتاہے تو وہ بھی پاک ہو جاتا ہے، یا اس سے بھی بہتر مثال دوں کہ جب کو ئی نجس پانی چشمے  سے مل جا ئے تو وہ بھی پینے کے قابل ہو جاتا ہے  ‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’جتنا جتنا اس چشمے سے استفادہ کیا جائے گا ،وہ پاک تر ہوتا چلا جائے گا، انھوں نے اس چشمے سے فائدہ حاصل کرنے کی راہوں کے بارے میں کہا کہ ’’ اسکی بہترین راہ محمدو آل محمد علیہم السلام کی محبت ہے، یہ محبت تقاضا کرتی ہے کہ  ہم انہیں پہلے سے زیادہ پہچانیں اور جانیں اور انکی معرفت پیدا کریں کیونکہ معرفت اس چشمے سے استفادہ کرنےکا دوسرا راستہ ہے، ارتباط اور اطاعت و پیروی تیسری راہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی پیروی کرتے ہوئے ان کی راہ کو اپنائیں اور ان کی مانندزندگی گذاریں ،اگر ہم نے اطاعت میں اپنی زندگی گذار دی تو اس کا نتیجہ دنیا اور آخرت دنوں میں ملے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbsab5arhbzgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ