تاریخ شائع کریں2017 10 November گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 292856

پاکستان میں آج چہلم امام حسین(ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پیشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیدالشہدا کے چہلم کے موقع پر جلوسہائے عزا برآمد ہوچک
اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پیشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیدالشہدا کے چہلم کے موقع پر جلوسہائے عزا برآمد ہوچکے ہیں
پاکستان میں آج چہلم امام حسین(ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
پورے پاکستان میں آج چہلم امام حسین(ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا چہلم پاکستان بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پیشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیدالشہدا کے چہلم کے موقع پر جلوسہائے عزا برآمد ہوچکے ہیں اور مجالس غم برپا ہورہی ہیں۔

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ مجلس عزا سے خطاب معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی نے کی۔ علامہ عباس کمیلی نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام عالی مقام علیہ السلام اور انکے اصحاب باوفا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس کے بعد جلوس عزا برآمد ہوا جو اس وقت مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔

اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مرکزی جلوس عزا میں مختلف ماتمی تنظیمیں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں کاررائیوں کے دوران دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

سندھ کے علاقے روہڑی میں امام بارگاہ پر حملہ آوار تین دہشتگردوں کو رینجرز نے بروقت کارروائی کر کے ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور خودکش جیکیٹیں برآمد ہوئیں۔

ادھر پاراچنار میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کر کے پھلوں کی ٹوکری میں چھپے بم ناکارہ بنا دیئے۔
https://taghribnews.com/vdcbs5b50rhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ