تاریخ شائع کریں2017 12 December گھنٹہ 10:44
خبر کا کوڈ : 298805

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے

شیخ عکرمہ صبری نے عرب ملکوں سے درخواست کی کہ وہ امریکہ کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور باہم متحد رہیں
اسرائیل کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ بیت المقدس میں امریکہ کا سفارت خانہ منتقل کرے
بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے
اسرائیل کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ بیت المقدس میں امریکہ کا سفارت خانہ منتقل کرے۔

تقریب نیوز ایجنسی کے مطابق قدس شریف کے سابق مفتی شیخ عکرمہ صبری نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی اسرائیل کو ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کو عملی جامہ پہنائے۔

شیخ عکرمہ صبری نے عرب ملکوں سے درخواست کی کہ وہ امریکہ کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور باہم متحد رہیں۔

فلسطین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ہلال احمر نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک سے ستاون فلسطینیوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

اس درمیان بیت المقدس میں یافا شاہراہ پر مرکزی بس اسٹاپ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک پچیس سالہ صہیونی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے مشرقی رام اللہ میں واقع عوفرا کالونی کے قریب صہیونیوں کی کالونی کے باشندوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کی خبر دی ہے، اور اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی صہیونی زخمی نہیں ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcbgwb5srhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ