تاریخ شائع کریں2017 15 September گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 283937

ایران اسلامی علاقے کا ایک طاقتور اور بڑا ملک ہے

ایران کے عوام ایک لمحے کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں-ایرانی فوج کمانڈر
اگر اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو تل ابیب کو تباہ کردیں گے:جنرل عبدالرحیم موسوی
ایران اسلامی علاقے کا ایک طاقتور اور بڑا ملک ہے
ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر حال میں ، دنیا کے کسی بھی علاقے میں اسلامی انقلاب کے اہداف کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں-

جنرل عبدالرحیم موسوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت اور جارح امریکہ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک ایران کے لئے خطرہ بنا رہا ہے کہا کہ ایران کے عوام ایک عرصے سے اسلام کے خلاف دشمن کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹے رہے ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ سے دشمن کے خوف زدہ رہنے کی ایک وجہ ان کا ایران کی مسلح افواج کی طاقت سے ناآشنا ہونا ہے اور اغیار سے عدم وابستگی نے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک طاقت میں تبدیل کر دیا ہے-

جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ دشمن کو بھی اعتراف ہے کہ ، ایران اسلامی علاقے کا ایک طاقتور اور بڑا ملک ہے-

 
 
 
https://taghribnews.com/vdcbffb5zrhbw9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ