تاریخ شائع کریں2017 14 November گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 293639

رہبر انقلاب کی خصوصی ہدایات پر نمائندہ وفد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ

وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا باریک بینی سے جائزہ لےگا
وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا باریک بینی سے جائزہ لےگا
رہبر انقلاب کی خصوصی ہدایات پر نمائندہ وفد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خصوصی ہدایات پر نمائندہ وفد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارے ہلال احمر میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام معزی کی قیادت میں ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا باریک بینی سے جائزہ لےگا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں ۔صدر حسن روحانی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور امدادرسانی کے کاموں کا جائزہ  لیں گے۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی صوبوں کرمانشاہ، کردستان اور ایلام میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 423 جبکہ زخمیوں کی تعداد 7370 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول اور فوجی ادارون کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbffb59rhb90p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ