تاریخ شائع کریں2017 24 November گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 295295

امریکا کے سابق صدر پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے

بل کلنٹن کو چار حسیناؤں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، چاروں خواتین نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کیا ہے
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو چار حسیناؤں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، چاروں خواتین نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کیا ہے کہ رقم دو ورنہ سب کچھ عوام کے سامنے رکھ دیں گی
امریکا کے سابق صدر پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے
امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو چار حسیناؤں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، چاروں خواتین نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کیا ہے کہ رقم دو ورنہ سب کچھ عوام کے سامنے رکھ دیں گی۔

رقم کا مطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلے بوائے ران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔

اخبار کے مطابق امریکا کےسابق صدربل کلنٹن پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن دھمکیاں دینے والی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نے منع کردیا۔

اس سے قبل جنسی اسکینڈل کے معاملے میں پاؤلا جونز سے جان چھڑانے کے لیے بل کلنٹن 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر دے چکے ہیں۔ بل کلنٹن پر برکل کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کرنے اور اس کے طیارے میں سفر کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی ملازمہ مونیکالیونسکی سے جنسی اسکینڈل میں بدنام رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb9sb5srhb95p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ