تاریخ شائع کریں2017 13 August گھنٹہ 00:22
خبر کا کوڈ : 279194

​امام خُمینی ؒ کے قیام اور عوام کی بیداری نے دنیامیں ایک عظیم انقلاب برپا کردیا ہے

امام خُمینی نے انسانی معاشرے کو دین کے ذریعے سے زندہ کیا ہے۔
امام خمینی کے قیام اور ملت کی استقامت اور بیداری نے پوری دنیا پر اثر ڈالا ہے:آیت اللہ آراکی
​امام خُمینی ؒ کے قیام اور عوام کی بیداری نے دنیامیں ایک عظیم انقلاب برپا کردیا ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل   آیت اللہ محسن آراکی نے کہا ہے کہ امام خُمینیؒ کی رہبری اور ایرانی عوام کی بیداری نے پوری  دنیا میں ایک تبدیلی ایجاد کی ہے۔
 
  
تقریب ،خبر رساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن آراکی  نے خیمن شہر میں جمعے کی دن نمازیوں کی ایک گروہ سے ملاقات کی اور اس میں  کہا ہے کہ ، امام خمینی کے قیام اور ملت کی استقامت اور بیداری نے پوری دنیا پر اثر ڈالا ہے اور دنیا نے دین کو ایک نئے انداز سے دیکھا ہے اور دین کو ایک نئی حیات ملی ۔

آیت اللہ محسن آراکی نے مزید کہا ہے کہ اس کا دوسرا اثر یہ تھا کہ دنیا میں شیعہ روشناس ہوئے ، آج تشیع دنیا میں وحدت کاپرچار ، ظلم کے خلاف اور عدالت خواہ کے عنوان سے پہنچانی جاتی ہے ۔

آیت اللہ محسن آراکی نے تیسرے اثر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ“دنیا بھر میں دین ایک نظام کے عنوان سے پہنچانا گیا ہے ، امام خُمینی نے  انسانی معاشرے کو دین کے ذریعے سے زندہ کیا ہے ،دین کو عبادت خانے سے باہر نکالا ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں شامل  کیا ہے۔


آیت اللہ محسن آراکی نے کہا ہے کہ دین کی بنیاد یہی ہے کہ اس کا فرمان روا کون ہے اور فرمان روا  کیسا ہونا چاہیے۔


انھوں نے کہا ہے کہ دین اسلام میں حکومت فقط خدا کی ہے لہذا فرمانروا بھی خدا کی جانب سے ہونا چاہیے اور خدا نے نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ  کو اپنا فرمان روا بنایا اور انھوں نے آئمہ اطہار علیہم السلام کو اپنا جانشین مقرر کیا اور امام زمان عجل اللہ تعلیٰ فرجہ الشریف کے ظہور تک یہ فرمان روائی کا سلسلہ جاری رہے گا کہ اب عادل فقہا کے کاندھوں پریہ ذمہ داری  آئی ہے  ۔
https://taghribnews.com/vdcb99b5arhbz8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ