تاریخ شائع کریں2017 13 November گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 293468
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

اربعین مارچ راہ خدا میں جہاد کی سوچ بلند ہونے اور عمومی آمادگی کی علامت ہے

حکومت عراق اور عراقی عوام کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے جنہوں نے انتہائی مخلصانہ اور والہانہ انداز میں زائرین حسینی کی مہمان نوازی کی
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نجف اشرف اور کربلائے معلی کے مقدس روضوں کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور برکات الہی کی فراوانی کی دعا کی
اربعین مارچ راہ خدا میں جہاد کی سوچ بلند ہونے اور عمومی آمادگی کی علامت ہے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین حسینی کے پرشکوہ اور حیرت انگیز مارچ کی قدر دانی، زیارت کی قبولیت کی دعا اور اربعین مارچ کے منتظمین سے اظہار تشکر کیا ہے۔

قم المقدسہ اور مشرقی آذربائیجان صوبوں کے اعلی عہدیداروں اور ثقافتی میدان میں کام کرنے والے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی کے عظیم اور پیدل سفر کو پورے عالم اسلام میں، جہاد فی سبیل اللہ کے جذبے کی تقویت اور شہادت کے لیے آمادگی کی علامت قرار دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود، اربعین مارچ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے لوگوں کی بڑے پیمانے شرکت کو ایسا عظیم واقعہ قرار دیا کہ جس سے راہ خدا میں جہاد کی سوچ بلند ہونے اور عمومی آمادگی اور تیار کی نشاندہی ہوتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین مارچ کے الہی اور روحانی واقعے کو بے مثال واقعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ حکومت عراق اور عراقی عوام کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے جنہوں نے انتہائی مخلصانہ اور والہانہ انداز میں زائرین حسینی کی مہمان نوازی کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے پر عراقی فوج، پولیس فورس اور عوامی رضاکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نجف اشرف اور کربلائے معلی کے مقدس روضوں کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور برکات الہی کی فراوانی کی دعا کی۔
https://taghribnews.com/vdcb0fb5wrhb9ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ