تاریخ شائع کریں2017 14 January گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 256964

کابل:شرپسندوں کی پاکستانی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی کوشش

پاکستان نے افغان حکام سے سفارتی عملے کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ
مظاہرے کی قیادت افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سابق چیف امراللہ کررہے تھے
کابل:شرپسندوں کی پاکستانی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی کوشش
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شرپسندوں نے پاکستانی سفارتخانے میں توڑپھوڑکی کوشش کی جس پر پاکستان نے افغان حکام سے سفارتی عملے کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکے کے خلاف شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں شامل شر پسند جتھے نے پاکستانی سفارت خانے میں گھسنے اور عمارت میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے اس مظاہرے کی قیادت افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سابق چیف امراللہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر پاکستان مخالف نعرے درج تھے۔

دوسری جانب پاکستان نے افغان حکام سے سفارت کاروں اورسفارت خانے کو سیکیورٹی فراہم کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار کسی دوسرے ملک کو ٹھہرانا مناسب نہیں بلکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb00b5arhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ