تاریخ شائع کریں2017 18 October گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 289408

ایران کے ہونہار اور نوجوان ماہرین کی قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

ایران تب تک اس معاہدے کو نہیں پھاڑے گا جب تک دوسرا فریق اسے نہیں ختم کرتا:رہبرانقلاب
یورپی ممالک کی جانب سے محض جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کا مؤقف اپنانا کافی نہیں ہے:رہبرانقلاب
ایران کے ہونہار اور نوجوان ماہرین کی قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
ایران کے سپرم لیڈر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے محض جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کا مؤقف اپنانا کافی نہیں ہے تاہم ایران تب تک اس معاہدے کو نہیں پھاڑے گا جب تک دوسرا فریق اسے نہیں ختم کرتا.

ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے بدھ کے روز تہران میں ایران کے ہونہاروں اور نوجوان ماہرین کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

آیت اللہ خامنہ ای نے انتباہ کیا ہے کہ جب تک دوسرے فریق معاہدے کو نہ پھاڑے تو ہم بھی اسے نہیں پھاڑیں گے اور اگر دوسرے فریق نے اسے پھاڑا تو ہم بھی اس معاہدے کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے.

انہوں نے فرمایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیوقوفانہ اقدامات بھی امریکی چال ہیں جن سے ہوشیار رہنا ہوگا. انہوں ںے مزید فرمایا کہ ہم اپنے قیمتی وقت کو امریکہ کے بے شرم اور ہٹ دھرم صدر کی ہرزہ سرائیوں کو جواب دینے میں ضائع نہیں کریں گے.

اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ یورپی حکومتیں جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیتی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے امریکی صدر کے بیانات کی مذمت بھی کی ہے، ہم یہاں تک ان سب چیزوں کا خیرمقدم کرتے ہیں مگر یہ کافی نہیں کہ یورپی ممالک محض یہ کہیں کہ امریکہ جوہری معاہدے کو ختم نہ کرے.

انہوں نے مزید فرمایا کہ جوہری معاہدہ کا سب سے فائدہ دوسرے فریق کو ہے. انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ہمارے دفاعی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں.

قائد اسلامی انقلاب نے یورپ بار بار خطے میں ایران کی موجودگی پر سوال نہ اٹھائے اور نہ ہی ہمارے میزائل پروگرام پر کوئی بات کرے.

انہوں نے فرمایا کہ ایران خطے میں ایک اہم ملک ہے اور ہمارے پاس میزائل بھی ہیں مگر ہم آپ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ کے پاس میزائل اور جوہری ھتھیار کیوں ہیں.

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ یورپی ممالک کی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ وہ ایران مخالف امریکی مؤقف کے ساتھ اتفاق کریں.

اس ملاقات میں انہوں نے ایران کے نوجوان ہونہار اور ماہرین پر زور دیا کہ سائنسی ترقی کے ذریعے دوسروں پر انحصار کا خاتمہ ہوگا.

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی بدولت ملک میں سیاسی انحصار کا خاتمہ ہوگیا مگر دوسرے معاملات میں انحصار کو ختم کرنا مشکل کام ہے تاہم سائنسی ترقی ایک اہم راستہ ہے جس سے دوسروں پر انحصار سے چٹخارا حاصل ہوگا.

قائد انقلاب نے فرمایا کہ ملک کی صنعت کو ایک 10 سالہ پروگرام کے تحت خودساختہ چیزوں سے بدلنا ہوگا.
https://taghribnews.com/vdcawonua49nay1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ