تاریخ شائع کریں2015 20 February گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 183199

مصر کے قبطیوں کے مذہبی پیشوا کے نام آیت اللہ اراکی کا خط

عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی اس افسوسناک واقعے پر آپ کی اور ان بے گناہ مصری قبطی شہیدوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے
داعش تکفیری گروہ کہ جو شب روز خواتین، بچوں، بوڑھوں، مردوں اور جوانوں پر ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے، کے ہاتھوں ۲۱ بے گناہ مصری قبطی بھائیوں کے سر قلم کئے جانے کی اندوہناک اور حزن و ملال سے لبریز خبر ہمیں موصول ہوئی۔ یہ دہشتگرد گروہ ہر گذرتے دن کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک میں اور اپنے مغربی آقائوں اور غاصب صیہونی حکومت اور اسکے ساتھیوں کی خدمت کی غرض سے اختلافات اور جنگ و جدل کی آگ کو بھڑکا رہا ہے۔
مصر کے قبطیوں کے مذہبی پیشوا کے نام آیت اللہ اراکی کا خط
تنا نیوز کے مطابق داعش تکفیری اور دہشتگرد گروہ کی جانب سے ۲۱ مصری قبطیوں کے سر قلم کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے مصر کے اورتھوڈوکس قبطیوں کے پیشوا تواضروس دوم کے نام ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے، جس کا متن مندرجہ ذیل ہے۔


بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب پاپ تواضروس دوم
مصر کے اورتھوڈوکس قبطیوں کے مذہبی پیشوا
سلام اور نہایت احترام

داعش تکفیری گروہ کہ جو شب روز خواتین، بچوں، بوڑھوں، مردوں اور جوانوں پر ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے، کے ہاتھوں ۲۱ بے گناہ مصری قبطی بھائیوں کے سر قلم کئے جانے کی اندوہناک اور حزن و ملال سے لبریز خبر ہمیں موصول ہوئی۔
یہ دہشتگرد گروہ ہر گذرتے دن کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک میں اور اپنے مغربی آقائوں اور غاصب صیہونی حکومت اور اسکے ساتھیوں کی خدمت کی غرض سے اختلافات اور جنگ و جدل کی آگ کو بھڑکا رہا ہے۔
عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی اس غیر انسانی فعل کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس افسوسناک واقعے پر آپ کی اور ان بے گناہ مصری قبطی شہیدوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے اور اس تکفیری دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں مصر کے عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
عالمی ادارہ تقریب بین مذاہب دنیا بھر کے انسانوں، تمام حریت پسندوں اور مصر کے تمام رہبروں اور ان تمام افراد سے جن کے لئے اس ملک کا مستقبل بہت اہمیت کا حامل ہے، تقاضہ کرتا ہے کہ اس بے رحم، دہشتگرد گروہ کے مقابلے اور اسے نابود کرنے کے لئے آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کریں۔

محسن اراکی،
سیکرٹری جنرل، مجمع جہانی مذاہب اسلامی
اسلامی جمہوریہ ایران ، تہران
https://taghribnews.com/vdcaoen6o49na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ