تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 298697

روسی فوجوں کے بتدریج انخلا کا باضابطہ حکم جاری

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اپنے شام کے دورے پر حمیمیم ہوائی اڈے کا دورہ کیا جہاں شام کے صدر بشار اسد نے ان کا استقبال کیا
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اپنے شام کے دورے پر حمیمیم ہوائی اڈے کا دورہ کیا جہاں شام کے صدر بشار اسد نے ان کا استقبال کیا
روسی فوجوں کے بتدریج انخلا کا باضابطہ حکم جاری
روس کے صدر نے شام سے اپنی فوجوں کے بتدریج انخلا کا  باضابطہ حکم دے دیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام سے اپنی فوجوں کے تدریجی انخلاء کے حکم نامے پر باضابطہ طور پر دستکظ کردیئے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن  نے آج  اپنے شام کے دورے پر حمیمیم ہوائی اڈے کا دورہ کیا  جہاں شام کے صدر بشار اسد نے ان کا استقبال کیا۔

اس ملاقات میں ولادیمیر پیوٹن نے اپنی فوجوں کے شام سے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کئے۔

پیوٹن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام اور روس کی فوجوں نے گذشتہ دوسالوں کے دوران ایک دوسرے کے تعاون سے دنیا کے سب سے طاقتور دہشتگرد گروہ کو شکست دی ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردوں نے دوبارہ شام واپس آنے کی کوشش کی تو انہیں روسی افواج کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaoanu049noi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ