تاریخ شائع کریں2017 20 September گھنٹہ 10:56
خبر کا کوڈ : 284665

یمن میں سعودی جنگی جہازوں کی بمباری

یمن میں ایک ہی خاندان کے ۹ افراد جاں بحق
یمن:سعودی جنگی جہازوں کے حملہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔۔
یمن میں سعودی جنگی جہازوں کی بمباری
تازہ ترین اخبار کے مطابق سعودی جنگی جہازوں کی بمباری میں یمن کے ایک ہی خاندان کے ۹ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی جنگی جہازوں نے اب سے کچھ دیر قبل صوبہ حجہ کے ضلع کشر میں واقع ایک آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ افراد کی حالت شدید زخمی بتائی گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔ یہ سب افراد محسن الزراعی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

فوری طور پر ایمبولنس اور ریسکیو کی ایک ٹیم زخمی افراد کو طبی مراکز تک پہنچانے کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ اب تک سعودی فوجی جہازوں کے حملوں میں ہزاروں یمنی باشندے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی جارحانہ افواج کے اپاچی ہیلی کاپٹر نے بیس سے زائد میزائل قوی، الخفاقہ اور حامضہ نامی گاوں کو صوبہ جیزان میں نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaiynum49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ