تاریخ شائع کریں2017 10 November گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 292837

حضرت امام حسین علیہ السلام اسلام کی اساس، بنیاد اور روح و جان ہیں

ہم مسلمانوں کے لئے حضرت امام حسین کی شہادت کا پیغام بہت واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اسلام کے ساتھ زندگی بسر کریں
ہم مسلمانوں کے لئے حضرت امام حسین کی شہادت کا پیغام بہت واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اسلام کے ساتھ زندگی بسر کریں
حضرت امام حسین علیہ السلام اسلام کی اساس، بنیاد اور روح و جان ہیں
 لبنان کی اہم سیاسی جماعت توحید اسلامی تحریک کے سربراہ اور ممتاز سنی عالم دین  "شیخ ہاشم منقارہ " نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے کو نبی کریم (ص) کا راستہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کے راستے  پر گامزن رہنا امت مسلمہ بالخصوص شیعہ اور سنی کی عزت اور اتحاد کا باعث ہے حضرت امام حسین علیہ السلام اسلام کی اساس، بنیاد اور روح و جان ہیں ان کے بغیر اسلام کی شناخت ممکن نہیں۔

شیخ ہاشم منقارہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کے اہلبیت کا قرآن کریم میں اہم اور ممتاز مقام ہے اہلبیت کی مدح و ثنا خود خدا, قرآن مجید میں کررہا ہے ان کے اعمال آیات قرآنی بن رہے ہیں ۔

اہلبیت چادر تطھیر کے نیچے جمع ہوتے ہیں تو اللہ تعالی ان کی شان میں آیہ تطھیر" إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ لِیُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیْتِ وَیُطَهِّرَکُمْ تَطْهِیرًا "  نازل فرماتا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ مسلم نے اپنی وصیت میں اہلبیت علیھم السلام کے بارے میں  تاکید کرتے ہوئے فرمایا: میر ے اہلبیت کے بارے میں خدا کو مد نظر رکھنا ان سے محبت اور مودت رکھنا ۔

شیخ ہاشم منقارہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام شہادت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے لئے حضرت امام حسین کی شہادت کا پیغام بہت واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اسلام کے ساتھ زندگی بسر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین کے مقصد پر توجہ رکھنی چاہیے امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو بچایا ۔ یعنی ہمیں قرآن کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے ہمیں پیغمبر اسلام کے ارشادات کی روشنی میں زندگی بسر کرنی چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام درحقیقت حق و باطل کی پہچان ہیں ، حقیقی اسلام کی پہچان ہیں صداقت کی پہچان ہیں اور شیعہ اور سنی حسینی راستے پر گامزن رہ کر اسلام کی عزت اور عظمت کا باعث بن سکتے ہیں ۔ حضرت امام حسین کا راستہ شیعہ اور سنی اتحاد کا راستہ ہے۔

شیخ ہاشم منقارہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے فرمایا: " میں حسین کو دوست رکھتا ہوں جو حسین کو دوست رکھے گا اللہ تعالی اسے دوست رکھےگا۔"شیخ منقار نے کہا کہ مسلمانوں کے دلوں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بے پناہ محبت ہے امام حسین ہر دور میں اسلام کی عزت و عظمت کا مظہر اور حقیقی اسلام کی پہچان کا نیّر تاباں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaeunu049noa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ