تاریخ شائع کریں2017 21 September گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 284881

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر وفاقی ماحولیات کے معیار کی خلاف ورزی ہے
میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر
ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر
امریکی ریاست کیلیفورنیا نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیوفورنیا نے سین ڈیاگو کی وفاقی عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر نہ صرف وفاقی ماحولیات کے معیار کی خلاف ورزی ہے بلکہ ریاستوں کے حقوق کے حوالے سے آئینی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو پر زور دیا گیا تھا کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لیے پیسے دے تاہم میکسیکو نے پیسے دینے سے انکار کردیا تھا جب کہ ماہرین کے مطابق دیوار کی تعمیر کا تخمینہ 22 ارب ڈالر لگایا تھا جس کو 3 سال میں تعمیر ہونا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور غیر قانونی طور پر قیام پذیر پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم نامے پر دستخظ کیے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcaaynu649naa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ