تاریخ شائع کریں2017 24 August گھنٹہ 12:17
خبر کا کوڈ : 280885

پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں

پاکستان کے عوام اور فوج دہشتگردی کے سامنے ٹھوس چٹان بنے ہوئے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں
ٹرمپ کی نئی پالیسی حقائق پر آنکھیں بند کرنے اور خطے میں نفرتوں کو جنم دینے کے مترادف ہے، جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے، امریکا کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

​اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی حقائق پر آنکھیں بند کرنے اور خطے میں نفرتوں کو جنم دینے کے مترادف ہے، جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، امریکی پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی ممالک میں ہمیشہ دہشتگردی کو تقویت ملی ہے، امریکا سمیت بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں پاکستان اور اسلام مخالف ہیں، ٹرمپ کی نئی پالیسیوں کو پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں، امریکا نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا، تو امریکا کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج دہشتگردی کے سامنے ٹھوس چٹان بنے ہوئے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو امریکی حمایت حاصل ہے، امریکا افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء نہیں چاہتا، اس لئے منفی پالیسیوں کے ذریعے الزام تراشی کو فروغ دیکر افغانستان میں مسلسل اپنی فوج رکھنا چاہتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ ہمیں امریکی امداد نہیں اعتماد چاہیے، پاکستان کی حکومت اور وزارت خارجہ کو امریکی پالیسیوں کو خلاف سخت مؤقف اپنانا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcaawnum49naa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ