تاریخ شائع کریں2017 19 February گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 260616

اقوام متحدہ کی عالمی ادارے کے معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امریکہ پر نکتہ چینی
دنیا کے تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے فیصلوں اور معیاروں کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی عالمی ادارے کے معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی
میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینٹونیوں گوترش نے لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سابق فلسطینی وزیراعظم کی تقرری کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو  اقوام متحدہ کے فیصلوں اور معیاروں کا احترام کرنا چاہیے۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کو سنگیں عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے مقابلے کے لیے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ایک ہمہ گیر سیاسی راہ حل کے بغیر شام اور عراق میں داعش کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ ایٹونیوگوترش نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کو شام سمیت پورے خطے میں قیام امن کے لیے کوشش کرنا چاہیے۔  
https://taghribnews.com/vdca6wnui49nii1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ