تاریخ شائع کریں2011 22 October گھنٹہ 12:44
خبر کا کوڈ : 67910

مصری اسیروں کو اسرائیلی جاسوس کے تبادلے میں رہائی کا انکشاف

تنا(TNA)برصغیر ہند بیورو
ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی قید خانوں سے ۸۱ مصری اسیروں کا ایک اسرائیلی جاسوس کے ساتھ تبادلے کی خبر دی ہے
الجاسوس الاسرائيلي ايلان غرفل بزي جيش الاحتلال
الجاسوس الاسرائيلي ايلان غرفل بزي جيش الاحتلال

تقریب نیوز (تنا) لبنان بیورو کا بیروت سے مراسلہ:
ذرائع ابلاغ نے مصر میں وہاں کے اخبار"مصری الیوم" کے ساتھ گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ:اسرائیل اور امریکا کی سفارتخانوں کے نمایندوں نے مصر میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں پکڑے گئے "ایلان گاپل" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اسے یقین دلایا کہ اسکی آزادی کیلئے مقدمات فراہم کئے گئے ہیں اور اسی ہفتے میں وہ قاہرہ چھوڑنے والا ہے۔

اس خبر کے مطابق امریکی وفد نے گراپل کو خاموش رکھنے کیلئے وضاحت کی ہے کہ:امریکی سفارت اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ کسی قسم کا عدالتی حکم اسکے خلاف صادر نہ ہونے پائے۔

دوسری طرف مصر کی عدالتی ذرائع نے اعلان کیا کہ: مدعی العموم مصر کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی توافقنامے پر دستخط کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور مصر کی عدالت گراپل کے خلاف قومی سلامتی عدالت میں کیس چلانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

اسی حوالے سے "الشرق الاوسط" اخبار نے لکھا ہے کہ: گراپل کو رہا کرنے کے توافقنامے کے مطابق گراپل کو طابا ایلات باڈر سے اسرائیلی قیدخانوں میں ۸۱مصری اسیروں کو آزاد کرنے کے تبادلے میں کیا جائے گا۔

اس اخبار نے مذید لکھا ہے: یہ تبادلہ حماس کے ساتھ تبادلے سے مختلف اور ذرائع ابلاغ کی نظروں سے دور انجام پائے گا۔

اسی طرح اسرائیلی اخبار"ہاآراتص" نے اسرائیل کا ایک اور جاسوس"عودہ تراوین" جو کہ ۲۰۰۰ سے مصر کے قید خانے میں بند ہے کی رہائی پانے کے احتمال کی خبر دی ہے۔

https://taghribnews.com/vdce7o8p.jh8fziqdbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ