تاریخ شائع کریں2022 29 November گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 575118

کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سامان، مسافروں کی آمد و رفت، تجارتی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے سیاسی تعلقات، اقتصادی ترقی، سلامتی سے متعلق اپنا مؤقف بھی واضح کیا، امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات خطے کے عوام کے لیے سودمند ہیں۔ملاقات میں پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔

پاکستانی وفد نے ویزوں کے اجراء، تجارت، ٹرانزٹ میں سہولت کی فراہمی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی وفد نے افغان مہاجرین کے ساتھ اچھے سلوک کے معاملے پر تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
https://taghribnews.com/vdcgqn9n7ak9uq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ