تاریخ شائع کریں2022 27 November گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 574855

امریکیوں کی ایرانی پرچم میں ترمیم، عوام کا احتجاج

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ" کا نشان ہٹا دیا۔
امریکیوں کی ایرانی پرچم میں ترمیم، عوام کا احتجاج
امریکی قومی ٹیم کے آفیشل پیج جس نے ایک شرارتی اقدام کی بنیاد پر ایران کا جعلی جھنڈا شائع کیا تھا، ایران کے رد عمل اور صارفین کے احتجاج کے بعد اسے درست کرنے پر مجبور ہوگیا۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ" کا نشان ہٹا دیا۔

اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجی ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ سنجیدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم منگل کے روز اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ کے خلاف شکست کھائی اور دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دے دی۔
https://taghribnews.com/vdcdko0kkyt05j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ