تاریخ شائع کریں2022 6 October گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 567966

دو فرانسیسی گرفتار جاسوسوں کا ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف

یہ دستاویزی ویڈیو، ایران میں فرانسیسی فارن سروس کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے دوآفیسرز کے اعترافات پر مشتمل ہے جن میں سے ایک خاتون جاسوس ہے جو کہتی ہے کہ میں "سیسیل کوہر"؛ فرانسیسی فارن سروس کی انٹیلی جنس اور آپریشنز آفیسر ہوں۔
دو فرانسیسی گرفتار جاسوسوں کا ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف
۔امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے گرفتار کیے گئے دو فرانسیسی جاسوسوں نے ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف کیا۔

یہ دستاویزی ویڈیو، ایران میں فرانسیسی فارن سروس کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے دوآفیسرز کے اعترافات پر مشتمل ہے جن میں سے ایک خاتون جاسوس ہے جو کہتی ہے کہ میں "سیسیل کوہر"؛ فرانسیسی فارن سروس کی انٹیلی جنس اور آپریشنز آفیسر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کام کیلئے پیسے دیے جاتے تھے اور یہ رقم مظاہروں اور ہڑتالوں کے اخراجات کو پورا کرنے اور ان کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے درکار تمام آلات بشمول ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی تھی، تاکہ اگر ضرورت پڑے تو ان کو پولیس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال  کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (جمہوریہ) اسلامی ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ایران کے مشن کے تحت کام کر رہے تھے۔

دوسرے جاسوس نے کہا ہے کہ فرانسیسی فارن انٹیلی جنس سروس میں ہمارا مقصد، ایرانی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے اور فرانسیسی فارن سیکیورٹی سروس میں معمول کا طریقہ یہ ہے کہ ہم بتادیں کہ ان تنظیموں کے رکن ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے اس دستاویزی ویڈیو کی تفصیلی ورژن بہت جلد نشر ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdciqyawqt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ