تاریخ شائع کریں2022 5 October گھنٹہ 11:55
خبر کا کوڈ : 567845

ایرانی محکمہ خارجہ نے تہران میں تعینات برطانوی سفیر "سایمون شرکلیف" کو طلب کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ برطانوی فریق، یکطرفہ اور امتیازی بیانات جاری کرنے سے اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ عملی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف معاندانہ سنریو میں کردار ادا کرتی ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ نے تہران میں تعینات برطانوی سفیر "سایمون شرکلیف" کو طلب کرلیا
برطانوی محکمہ خارجہ کے حکام کیجانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے رد عمل پر ایرانی محکمہ خارجہ نے تہران میں تعینات برطانوی سفیر "سایمون شرکلیف" کو طلب کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر مینجر برائے مغربی یورپ کے امور نے اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جعلی اور اشتعال انگیز باتوں کی آڑ میں برطانیہ کیجانب سے ایران کے اندورنی معاملات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ برطانوی فریق، یکطرفہ اور امتیازی بیانات جاری کرنے سے اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ عملی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف معاندانہ سنریو میں کردار ادا کرتی ہے۔

اس موقع پر ایرانی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس برطانیہ کے ہر کسی جارحانہ اقدام کیخلاف جوابی کاروائی کے بہت سارے آپشنز ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceef8nnjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ