تاریخ شائع کریں2022 4 October گھنٹہ 10:52
خبر کا کوڈ : 567706

موجودہ طالبان حکومت ظلم وبربریت کے ذمہ دار ہیں

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں معصوم بچیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: افغانستان میں طالبان حکومت کے برسر اقتدار آنے کے دوران شیعہ ہزارہ برادری پر ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں سینکڑوں معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے لیکن طالبان حکومت ہزارہ برادری کا تحفظ کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا: ایک سال کے عرصے میں کئی سفاکانہ حملے کیئے گئے ہیں جن میں ہسپتال ،تعلیمی مراکز مساجد و امام بارگاہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ معصوم بچیوں پر کیا گیا یہ تیسرا بزدلانہ حملہ ہے ۔اس بربریت پر انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عالمی اداروں اور ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ طالبان حکومت اس ظلم وبربریت کے ذمہ دار ہیں اس طرح کے مسلسل حملے جاری رہنا اور حکومتی اداروں کی طرف سے انہیں روکنے میں مسلسل ناکامی ان کی کارکردگی اور سوچ پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: اب تک ان حملوں میں ملوث افراد اور شدت پسند گروہوں کی حکومتی سطح پر نہ تو باقاعدہ نشاندہی کی کئی ہے اور نہ ہی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد قانون کی گرفت میں آئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaw0nmi49ni01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ