تاریخ شائع کریں2022 2 October گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 567509

مغربی ممالک آل سعود کے ہاتھوں کے شہریوں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا: آل سعود نے ترکی میں اپنے قونصل خانے میں جمال خاشقچی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے۔ کیا یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو یہ نظر نہیں آتا؟
مغربی ممالک آل سعود کے ہاتھوں کے شہریوں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟۔
شہر اردبیل کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران میں ہوئے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: مہسا امینی کی وفات پر مغربی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ردعمل پر تعجب ہے۔ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے شہریوں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا: ان کے اپنے ہاتھ بے گناہ انسانوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا: یہ فلسطینی صحافی "شیرین ابوعاقلہ" کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل پر کیوں خاموش ہیں؟ کیا انہیں اسرائیل سے بات کرنے کی جرأت نہیں ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا: آل سعود نے ترکی میں اپنے قونصل خانے میں جمال خاشقچی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے۔ کیا یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو یہ نظر نہیں آتا؟

 ایران کے صوبہ اردبیل میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ امریکہ میں سیاہ فاموں پر اس ملک کی پولیس کے ظلم و تشدد کے وقت کہاں تھے؟ گزشتہ 9 ماہ میں امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 733 افراد قتل ہوئے ہیں۔ اس پر مغربی ممالک کیوں خاموش ہیں؟۔
https://taghribnews.com/vdcbgzbs9rhb0sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ