تاریخ شائع کریں2022 30 September گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 567226

ایک کروڑ بیس لاکھ زائرین کی حرم علی بن موسی الرضا ع میں زیارت کے لئے آمد

انہوں نے بتایا کہ امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین اور تین ہزار ایک سو مذہبی انجمنوں کا تعلق ایران کے علاوہ زیادہ تر پاکستان، افغانستان، ہندوستان اور عراق سے تھا۔
ایک کروڑ بیس لاکھ زائرین کی حرم علی بن موسی الرضا ع میں زیارت کے لئے آمد
آستان قدس رضوی کے نائب سربراہ محمد توکلی نے کہا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کے سولہ گیٹوں سے داخل ہونے والوں کو خاص کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے گنا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاصل شدہ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کروڑ بیس لاکھ زائرین گذشتہ دس دن میں حرم علی بن موسی الرضا علیہ السلام میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین اور تین ہزار ایک سو مذہبی انجمنوں کا تعلق ایران کے علاوہ زیادہ تر پاکستان، افغانستان، ہندوستان اور عراق سے تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس سال امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت پر مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین  کی تعداد نے گذشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchiqnm-23n-id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ