تاریخ شائع کریں2022 30 September گھنٹہ 14:20
خبر کا کوڈ : 567214

بدقسمتی سے ہمارے مثالی مجاہدین کی قدردانی نہیں کی جاتی

ہمیں چاہیے کہ ہم لوگوں کے مسائل کو حتی الامکان حل کریں کیونکہ کسی مسئلے کو حل کر سکنے اور پھر اسے حل نہ کرنے سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہے۔
بدقسمتی سے ہمارے مثالی مجاہدین کی قدردانی نہیں کی جاتی
وزارت جہاد و زراعت میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی نے ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر وزارت جہاد و زراعت کے مثالی مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے ہمارے مثالی مجاہدین سے ان کی قدر و منزلت اور جیسا انہوں نے جنگ میں خدمات انجام دیں، اس طرح ان کی قدردانی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے نظامِ اسلامی کے مختلف مراحل میں عوام کی مسلسل موجودگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حالیہ فسادات میں بھی دشمن کی چالوں کی خلاف عوامی مارچ کو انتہائی قابل قدر اقدام قرار دیا اور کہا: ہمیں ان لوگوں کا شکرگزار ہونا چاہیے جو دینی و ملکی مسائل میں انتہائی فہم و فراست اور تدبر سے کام لیتے ہیں۔

وزارت جہاد و زراعت میں رہبر معظم کے نمائندہ نے وزارت جہاد کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اس ادارہ میں مراجعہ کرنے والوں کو باوقار خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں چاہیے کہ ہم لوگوں کے مسائل کو حتی الامکان حل کریں کیونکہ کسی مسئلے کو حل کر سکنے اور پھر اسے حل نہ کرنے سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس تقریب کے اختتام پر دفاع مقدس کے متعدد جہادی اور سابقہ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ کو شیلڈز سمیت مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcezf8nejh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ