تاریخ شائع کریں2022 30 September گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 567210

اگر امریکی، ایرانی ڈرونز کیخلاف کوئی معاندانہ اقدام کرے تو ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی ڈرونز کی تباہی سے متعلق امریکی دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، دہشتگردوں اور علیحدہ پسندوں کا ساتھ دیتا ہے اور ان گروہوں سے تعاون کر رہا ہے۔
اگر امریکی، ایرانی ڈرونز کیخلاف کوئی معاندانہ اقدام کرے تو ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی
ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکی ایرانی ڈرونز کیخلاف کوئی معاندانہ اقدام کرے تو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی۔

 ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل "محمد باقری" نے عراقی علاقے کردستان میں امریکی فورسز کیجانب سے ایک ایرانی ڈرون کی تباہی کے دعوے سے متعلق کہا کہ اگر امریکی، ایرانی ڈرونز کیخلاف کوئی معاندانہ اقدام کرے تو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی۔

میجرجنرل باقری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے پاس عراق میں واقع حریر، اربیل، دھوک کے اڈوں سے متعلق سنجیدہ اور مکمل معلومات ہی؛ ہم صرف دہشتگرد علیحدہ پسندوں کیخلاف سخت فوجی مقابلہ کرتے ہیں اور اسی عرصے کے دوران، امریکیوں کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرتے ہیں لیکن ان کو جاننا ہوگا کہ ہم ان کے اس اقدام کے بدلے کو مناسب وقت اور جگہ پر لیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی ڈرونز کی تباہی سے متعلق امریکی دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، دہشتگردوں اور علیحدہ پسندوں کا ساتھ دیتا ہے اور ان گروہوں سے تعاون کر رہا ہے۔

میجرجنرل باقری نے ان پڑوسی ممالک جن کی سرزمین میں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے اڈے واقع ہیں، کو مشورت دی کہ اگر پڑوسی ممالک میں امریکی اڈوں سے اسلامی جمہوریہ ایران، اس کے قومی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف کوئی معاندانہ کارروائی کی گئی تو ہم ان اڈوں کا ضرور جواب دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک سے دوستی کا اپنی رسم ہوتی ہے اور اگر اس رسم کی پاسداری نہ ہو تو یہ معمول کی بات ہے کہ ان کیخلاف عقل پر مبنی اقدام اور جوابی کاروائی ہوگی؛ ہم کسی بھی معاندانہ عمل کا مقابلہ کرنے کو اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں، اور یہ حق پوری دنیا میں موجود ہے، اور ہم اس حق کو بروقت استعمال کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdca60nmw49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ