>> ایرانی وزیر ثقافت نے مقدس دفاع ہفتے کی مناسبت سے عیسائی شہدا کے اہل خاندان سے ملاقات | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2022 30 September گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 567209

ایرانی وزیر ثقافت نے مقدس دفاع ہفتے کی مناسبت سے عیسائی شہدا کے اہل خاندان سے ملاقات

بلاشبہ  ان عزیز شہدا نے اسلامی انقلاب کے بنیادوں کو مضبوط کردیا اور ہمارا سب کا فرض ہے کہ مقدس دفاع کے عرصے کے شہدا کے راستے کو جاری رکھیں۔
ایرانی وزیر ثقافت نے مقدس دفاع ہفتے کی مناسبت سے عیسائی شہدا  کے اہل خاندان سے ملاقات
ایرانی وزیر ثقافت نے مقدس دفاع ے ہفتے کی مناسبت سے عیسائی شہدا "وارطان آقاخانیان" اور "زوریک مرادیان" کے اہل خاندان سے ملاقات کی۔

 "محمد مہدی اسماعیلی" نے ان ملاقاتوں میں شہدا اور وطن عزیز کی راہ میں قربانیاں دینے والوں کے خاندانوں کو اسلامی انقلاب کا قیمتی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ  ان عزیز شہدا نے اسلامی انقلاب کے بنیادوں کو مضبوط کردیا اور ہمارا سب کا فرض ہے کہ مقدس دفاع کے عرصے کے شہدا کے راستے کو جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور مقدس دفاع کے دوران، الہامی ادیان کے شہدا کی بڑی تعداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقدس دفاع اسی لیے ایرانی تاریخ کے ایک سنہرے باب میں بدل ہوگیا کہ اس میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی دین اور مذہب کیساتھ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوکر میدان میں آگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ملاقاتوں میں نائب ایرانی وزیر ثقافت "یاسر احمدوند" نے بھی حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ شہید زوریک مرادیان مقدس دفاع کے پہلے عیسائی شہید تھے جنہوں 1980 میں جام شہادت نوش کی۔ نیز شہید وارطان آقاخانیان بھی مقدس دفاع کے دیگر عیسائی شہید تھے جو 1985 میں وطن عزیز کی راہ میں شہید ہوگئے۔
https://taghribnews.com/vdciuyaw3t1aqr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ