تاریخ شائع کریں2022 30 September گھنٹہ 13:56
خبر کا کوڈ : 567200

ایران کی شام اور کیمیائی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کی تنظیم کے درمیان تعمیری تعاون کی حمایت

ایران جدید تاریخ میں کیمیائی ہتھیاروں کے سب سے زیادہ منظم استعمال کا سب سے بڑا شکار ملک کی حیثیت سے کسی بھی فرد کے ذریعے اور کسی بھی مقام اور کسی بھی صورتحال میں ان ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
ایران کی شام اور کیمیائی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کی تنظیم کے درمیان تعمیری تعاون کی حمایت
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اور نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام اور کیمیائی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کی تنظیم کے درمیان حالیہ تعمیری تعاون کی حمایت کرے۔

"امیرسعید ایروانی" نے  کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن میں اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شام کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کیس کا سیاسی اور دوہرے رویہ اپنانے سے جائزہ لینے سے صرف اس کو اپنی فنی نوعیت سے دور کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساکھ پر بھی سوالیہ کا نشان لگا کر اس کو کمروز بنا سکتا ہے۔

 اعلی ایرانی سفارتکار جو جمعرات کے مقامی وقت کےمطابق، اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی تبدیلیوں (شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال) کے عنوان کے تحت گفتگو کرتے تھے، نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جدید تاریخ میں کیمیائی ہتھیاروں کے سب سے زیادہ منظم استعمال کا سب سے بڑا شکار ملک کی حیثیت سے کسی بھی فرد کے ذریعے اور کسی بھی مقام اور کسی بھی صورتحال میں ان ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک، اس بین الاقوامی عقیدہ سے متفق ہے کہ اس طرح کے غیر انسانی ہتھیاروں کا استعمال، بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور اس کے استعمال کی برداشت نہیں ہونی ہوگی۔

ایروانی نے اس بات پر زور دیا کہ ان ہتھیاروں کے عدم استمعال کی ضمانت کا صرف حل، ان کی مکمل تباہی ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے مکمل، موثر اور غیر امتیازی نفاذ کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے نفاذ کو سیاسی رنگ دینا اور اس تنظیم سے سیاسی مقاصد تک پہنچنے کا غط استعمال، اس تنظیم اور اس کی ساکھ  کو نقصان پہنچتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjyaeiyuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ