تاریخ شائع کریں2022 24 September گھنٹہ 13:19
خبر کا کوڈ : 566539

صدر رئیسی کی موجودگی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی گھنٹی بجائی گئی

ایرانی صدر نے اس تقریب میں کہا کہ ایرانی قوم کا پیغام انصاف، جبر اور بیرونی قوتوں کی بالادستی کے خلاف مزاحمت و مقاومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیغام پوری طاقت کے ساتھ دنیا تک پہنچایا گیا۔
صدر رئیسی کی موجودگی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی گھنٹی بجائی گئی
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح دارالحکومت تہران کے شیہد فرہاد حسین مردی گرلز اسکول کی نئے ایرانی تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی اور 1401-1402 کے تعلیمی سال کی گھنٹی بجائی۔

ایرانی صدر نے اس تقریب میں کہا کہ ایرانی قوم کا پیغام انصاف، جبر اور بیرونی قوتوں کی بالادستی کے خلاف مزاحمت و مقاومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیغام پوری طاقت کے ساتھ دنیا تک پہنچایا گیا۔

صدر رئیسی نے اپنے ملک کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بعض لوگ اس خیال میں ہیں کہ فتنہ و فسادات کے ذریعے اسلامی نظام کی عوامی طاقت کو توڑ سکتے ہیں، لیکن ایرانی قوم کی طاقت حاج قاسم سلیمانی جیسے شہیدوں کے پاکیزہ خون سے اٹھتی ہے جنہوں نے عزت و کرامت اور حرم اھل بیت (ع) کے دفاع کے لیے اپنے دن رات وقف کیے تھے۔

ایرانی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ صحیح باتوں کو سنتا ہے، کہا کہ ہم دشمنوں کی طرف سے اکسانے ہوئے بعض لوگوں کو ملک اور عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے بعض سربراہان مملکت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران میں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع اسلامی جمہوریہ کی ذات اور جوہر میں شامل ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ میں نے خود ساختہ جمہوریت کے حامیوں کو یاد دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا حامی ہے اور انہیں دوہرے معیار کو ترک کر کے اس بات کے متعلق پوچھنا چاہئے کہ کس طرح صرف 28 ہفتوں میں برطانیہ میں 81 خواتین کو قتل کیا گیا اور کس طرح پچھلے ایک سال کے دوران امریکہ میں 1100 افراد کو قتل کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcds90knyt09k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ