QR codeQR code

حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز بدھ عمانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کیا

18 Aug 2022 گھنٹہ 20:31

 ایرانی وزیر خارجہ نے ایک اچھے اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے میں ایران کی نیک نیتی اور سنجیدگی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی نقطہ نظر حاصل کرنے کے بعد ایرانی معاشی مفادات کی ضمانت کی صورت میں ہم ویانا میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔


 ایرانی وزیر خارجہ نے ایک اچھے اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے میں ایران کی نیک نیتی اور سنجیدگی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی نقطہ نظر حاصل کرنے کے بعد ایرانی معاشی مفادات کی ضمانت کی صورت میں ہم ویانا میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز بدھ عمانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایک اچھے اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے میں ایران کی نیک نیتی اور سنجیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی رائے حاصل کرنے کے بعد ایرانی معاشی فائدہ کو یقینی بنانے اور ہماری سرخ لکیروں کو مد نظر رکھنے کی صورت میں ہم ویانا میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کچھ علاقائی، بین الاقوامی امور اور مشترکہ دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے اس گفتگو کے دوران ویانا مذاکرات سے متعلق اٹھائے گئے تازہ ترین موضوعات کا جائزہ لیا۔

امیر عبداللہیان نے ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دوران عمان کے تعمیری کردار کا حوالہ دیتے ہوئے مذاکرات کے مختلف فریقوں کے نظریات کو قریب لانے کے لیے اس ملک کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 562012

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/562012/حسین-امیر-عبداللہیان-نے-آج-بروز-بدھ-عمانی-ہم-منصب-کے-ساتھ-ایک-ٹیلی-فونک-رابطے-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com