QR codeQR code

امریکہ ایرانی شہریوں کی عدم انصاف پر مبنی گرفتاری کا خاتمہ دے اور ان کو رہا کرے

18 Aug 2022 گھنٹہ 11:41

 "کاظم غریب آبادی" نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ "امریکہ نے دسیوں ایرانی شہریوں کو امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کی خلاف وزی کے بہانے سے گرفتار کرلیا ہے۔"


ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ ایرانی شہریوں کی عدم انصاف پر مبنی گرفتاری کا خاتمہ دے اور ان کو رہا کرے۔

 "کاظم غریب آبادی" نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ "امریکہ نے دسیوں ایرانی شہریوں کو امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کی خلاف وزی کے بہانے سے گرفتار کرلیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "حالیہ دنوں میں گرفتار کیے گئے دو ایرانی شہری "سرہنگ پور" اور عطار کاشانی" ہیں؛ تمام بے گناہ قیدیوں کی فوری طور پر رہا کر دینی ہوگی۔

غریب آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ "سرہنگ پور کو غیر انسانی صورتحال میں رکھا گیا ہے"؛ وہ امریکہ میں مقیم نہیں ہے اور انہیں اس اپارٹنمٹ کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے جس میں وہ بند ہے۔ ان کو ضروری طبی خدمات کی رسائی حاصل نہیں ہے اور انہیں اپنے علاج کے سنگین اخراجات کو خود ادا کرنا پڑتا ہے؛ یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 561962

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/561962/امریکہ-ایرانی-شہریوں-کی-عدم-انصاف-پر-مبنی-گرفتاری-کا-خاتمہ-دے-اور-ان-کو-رہا-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com