تاریخ شائع کریں2022 14 August گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 561460

پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد کیا گیا

اس تقریب کا آغاز پاکستانی قومی ترانہ سے ہوا۔ اس کے بعد پاکستانی سفیر "رحیم حیات قریشی" نے پاکستانی پرچم کو لہرایا؛ پھر وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیر خارجہ کے پیغامات کو پڑھ کے سنایا گیا۔
پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد کیا گیا
پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی سرکاری تقریب کا آج بروز اتوار کو تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی میں مقیم پاکستانی سوسائٹی، سفارتخانے کے عملے، پاکستانی سفارتخانے کے بین الاقوامی اسکول کے اہلکاروں، میڈیا والوں اور صحافیوں نے حصہ لیا تھا۔

اس تقریب کا آغاز پاکستانی قومی ترانہ سے ہوا۔ اس کے بعد پاکستانی سفیر "رحیم حیات قریشی" نے پاکستانی پرچم کو لہرایا؛ پھر وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیر خارجہ کے پیغامات کو پڑھ کے سنایا گیا۔

اس موقع پر رحیم حیات قریشی نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم (محمد علی جناح)، ڈاکٹر علامہ اقبال لاہوری اور پاکستانی قوم کی تحریک آزادی کے رہنماؤں اور ایک آزاد ملک کے قیام کی راہ میں قربانیاں دینے والوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستانی سفیر نے اوور سیز پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا تا کہ وہ ذمہ داری سے اپنے ملک کی خدمت کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو قیام کے پہلے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوا لیکن اللہ رب العزت کی مدد اور پاکستانی عوام کی کوششوں اور جد و جہد  سے وہ بدستور ان مشکلات پر قابو پاکر ایک ترقی یافتہ اور ماڈرن ملک بنانے کی راہ میں گامزن ہوگیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اور دوست ملک ہیں جن کے درمیان گہرے قریبی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔

 سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحده کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعہ کے پُرامن حل پر اقدامات اٹھائے۔
https://taghribnews.com/vdcb08bsgrhb0ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ