تاریخ شائع کریں2022 9 August گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 560861

حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس, جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی

سید الشہداء نے یزیدی لشکر سے کہا تھا کہ "اگر تمھارے پاس دین نہیں ہے تو کم از کم اپنے دنیوی امور میں آزاد رہو۔" حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا کہ حریت کا مطلب ہے نفسانی خواہشات اور میلانات سے انسان کی اندرونی آزادی۔
حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس, جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی
حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اپنی حیات طیبہ کے آخری لمحات میں دشمن کے لشکر سے تاریخی خطاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء نے یزیدی لشکر سے کہا تھا کہ "اگر تمھارے پاس دین نہیں ہے تو کم از کم اپنے دنیوی امور میں آزاد رہو۔" حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا کہ حریت کا مطلب ہے نفسانی خواہشات اور میلانات سے انسان کی اندرونی آزادی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزاد انسان کی پانچ خصوصیات اور علامات ہیں اور وہ ہیں لوگوں کو وحشت زدہ کرنے سے پرہیز، حیاء و عفت، مکر و خیانت سے دوری، مال حلال کمانے کی کوشش اور عمومی حقوق کا پاس و لحاظ ۔

مجلس میں جناب محمود کریمی نے شام غریباں کے مصائب پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔
https://taghribnews.com/vdcfvxdtyw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ