تاریخ شائع کریں2022 9 August گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 560838

دس محرم الحرام شہادت حضرت امام حسین ع کی مناسبت سے حرم امام علی رضا ع میں عزاداری و ماتم داری

یوم عاشور حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے سوگ میں ماتمی داری اور مجالس کا انعقاد کیا گیاجس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اورظہر عاشور کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں نماز با جماعت کا اہتمام کیا گیا۔
دس محرم الحرام شہادت حضرت امام حسین ع کی مناسبت سے حرم امام علی رضا ع میں عزاداری و ماتم داری
دس محرم الحرام یوم شہادت نواسۂ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں عزاداری و ماتم داری کے علاوہ زیارت عاشورا کو مکمل پڑھا گیا۔

یوم عاشور حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے سوگ میں ماتمی داری اور مجالس کا انعقاد کیا گیاجس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اورظہر عاشور کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں نماز با جماعت کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد زیارت عاشورا سو لعن اور سو سلام کے ساتھ پڑھی گئی۔

اہلبیت اطہار(ع) کے مرثیہ خوانوں جناب مہدی نیکی بخت،جناب محمد عطار پور،جناب ابوطالب خالق پور اور امیر عارف نے ملکر زیارت عاشورا پڑھی اور اس دوران مرثیہ بھی پڑھتے رہے ۔

نماز مغربین کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں شام غریباں کے روایتی مراسم  کا آغاز باغ حضرت زہرا(س) سے ہوا جس میں حرم مطہر رضوی کے خدام ہاتھوں میں جلتی شمعیں لئے اور اشکبار آنکھوں سے ماتم کرتے ہوئے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے باب شیخ طبرسی پر تشریف لے گئے جہاں پر مظلوم کربلا اور ان کے با وفا اصحاب کی شہادت اور شام غریباں کی مناسبت سے مرثیہ اور نوحے پڑھے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcjtyeiouqemoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ