تاریخ شائع کریں2022 9 August گھنٹہ 14:43
خبر کا کوڈ : 560834

آستان قدس رضوی  اور استنبول کے مابین مشترکہ تعاون کا بھی جائزہ

استنبول کے ہالکالی کے علاقہ میں واقع شیعوں کے بہت بڑے دینی مرکز زینبیہ میں ہر سال محرم الحرام کے دوران اہلبیت اطہار(ع) کے چاہنے والوں کا عظیم اجتماع منعقد ہوتا ہے جس میں مختلف ممالک سے خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ترکی میں مقیم شیعوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے ۔
آستان قدس رضوی  اور استنبول کے مابین مشترکہ تعاون کا بھی جائزہ
حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ میں تعینات قونصلرجنرل سے ملاقات کی۔

اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر احد فرامرز قراملکی زیارت کی سفارت کاری کے حصول کے لئے جو کہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کی اہم پالیسیوں میں سے ہے اور یوم عاشورکے موقع پر ترکی میں منعقد ہونے والے  شیعوں کے عظیم اجتماع میں شرکت کے مقصد سے استنبول تشریف لے گئے ۔اس سفر کے دوران انہوں نےاستنبول میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر جنرل جناب جواد معبودی سے ملاقات کی اور آستان قدس رضوی  اور استنبول کے مابین مشترکہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ استنبول کے ہالکالی کے علاقہ میں واقع شیعوں کے بہت بڑے دینی مرکز زینبیہ میں ہر سال محرم الحرام کے دوران اہلبیت اطہار(ع) کے چاہنے والوں کا عظیم اجتماع منعقد ہوتا ہے جس میں مختلف ممالک سے خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ترکی میں مقیم شیعوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے ۔

اس سفر کے دوران نماز مغربین با جماعت ادائیگی اور شب نو محرم الحرام حضرت ابالفضل العباس(ع) کے ایثار و شہادت کے موضوع پر خطاب کے علاوہ ٹی وی چینل پر گفتگو من جملہ ایسے پروگرام تھے جنہیں اس سفر کے دوران منعقد کیا گیا۔ 

ان پروگراموں کے دوران استنبول کے کوثر انسٹیٹیوٹ کے اراکین  اورترکی کے چینل 14 کے پروڈکشن ڈائریکٹر کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف موضوعات جیسے تحقیقاتی منصوبوں،میڈیا،ترجمہ اورمشترکہ میڈیا منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس کےعلااوہ زیارت کی سفارت کاری کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مشہد مقدس مشرف ہونے والے زائرین کے سفر کو آسان بنانےپر زور دیا گیا، نیز ایران اورترکی کے مابین ثقافتی تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ جناب ڈاکٹر قراملکی نے ترکی کی علماء یونین کے سربراہ شیخ قدیر آکاراس سے بھی ملاقات کی اور انہیں متبرک تحائف بھی پیش کئے ۔اسی طرح ترکی کے حسینیہ زینبیہ کے بانی جناب شیخ صلاح الدین اوزگوندوز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مشترکہ تعاون پر گفتگو کے ساتھ متبرک تحائف اور کتیبے ہدیہ کئے  ۔
https://taghribnews.com/vdcfmxdtjw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ